آل کراچی میرج ہال، لان اور بینکوئٹ اونرز ایسوسی ایشن نے شہر قائد میں شادی بیاہ سے متعلق اہم انکشافات سامنے لائے ہیں۔ ایسوسی ایشن کے مطابق کراچی میں شادی بیاہ کی صنعت ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کر رہی ہے اور 2025 کے سرمائی سیزن کے دوران اس شعبے سے تقریباً 33 ارب روپے کی آمدنی حاصل ہوئیایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ کراچی میں ہزاروں کی تعداد میں شادی ہال، لان، بینکوئٹ، بال روم اور مارکیز موجود ہیں، جہاں شادیوں کی بکنگ کئی کئی ماہ پہلے ہو جاتی ہے، جبکہ شادیوں کے سیزن میں بیشتر ہال مکمل طور پر بک ہوتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ روایتی کیلنڈر کے بجائے اب شادیاں زیادہ تر دسمبر سے جنوری کے درمیان منعقد کی جا رہی ہیں، جس دوران ہالز کی مصروفیت تقریباً 70 فیصد رہی۔ طویل عرصے بعد دن کے وقت ہونے والی شادیاں بھی دوبارہ مقبول ہو رہی ہیں، کیونکہ دن کی شادیوں کا کرایہ شام کے مقابلے میں تقریباً 50 فیصد کم ہوتا ہے۔ایسوسی ایشن کے مطابق شہر میں پروفیشنل ایونٹ مینجمنٹ خدمات کا رجحان بھی تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ ایک شادی میں اوسطاً 100 براہِ راست اور 250 بالواسطہ صنعتیں اور خدمات شامل ہوتی ہیں، جن میں کیٹرنگ، ملبوسات، پھول، ٹرانسپورٹ، تعمیرات اور ایونٹ لاجسٹکس شامل ہیں۔ان رگرمیوں کے ذریعے نہ صرف متعلقہ کاروبار متحرک رہتے ہیں بلکہ مقامی معیشت کو بھی فروغ ملتا ہے اور ہزاروں افراد کو روزگار کے مواقع میسر آتے ہیں۔