اگر آپ اپنا موبائل فون بیچنے، کسی کو دینے یا مرمت کے لیے دینے کا سوچ رہے ہیں تو اپنی ذاتی معلومات کی حفاظت کے لیے یہ اقدامات لازمی کریں آج کے دور میں اسمارٹ فون صرف رابطے کے لیے نہیں بلکہ ذاتی معلومات، تصاویر، ویڈیوز اور اکاؤنٹس رکھنے کا ذریعہ ہیں۔ اکثر لوگ پرانے فونز بیچ دیتے ہیں یا کسی کو استعمال کے لیے دیتے ہیں، جس سے ڈیٹا کے افشا ہونے کا خطرہ ہوتا ہےپاکستان ٹیلی کمیونیکیشن (پی ٹی اے) کے مطابق موبائل بیچنے یا مرمت کے پہلے درج ذیل اقدامات کریںفیکٹری ری سیٹ: موبائل کو ری سیٹ کریں لیکن یہ کافی نہیں، کیونکہ جدید سافٹ ویئر سے ڈیٹا دوبارہ حاصل کیا جا سکتا ہے۔ ینکرپشن چیک کریں: ری سیٹ سے پہلے یہ یقینی بنائیں کہ فون مکمل طور پر محفوظ شدہ (Encrypted) ہے۔ڈیٹا اوور رائٹ کریں: ری سیٹ کے بعد کچھ فالتو تصاویر یا ویڈیوز شامل کریں اور دوبارہ ری سیٹ کریں۔اکاؤنٹس ہٹائیں: گوگل، ایپل آئی ڈی، سیم سنگ یا سونی آئی ڈی سمیت تمام اکاؤنٹس کو ہٹا دیں۔بیک اپ لیں: اپنا ڈیٹا گوگل ڈرائیو، آئی کلاؤڈ، میموری کارڈ یا کمپیوٹر پر محفوظ کریں۔سم اور میموری کارڈ نکالیں: تاکہ نمبر یا ذاتی معلومات کسی اور کے ہاتھ نہ لگیں۔ان اقدامات سے آپ درج ذیل خطرات سے محفوظ رہ سکتے ہیں پرائیویسی کا افشا ہونا
شناخت کی چوری ذاتی ڈیٹا کا غلط استعمال