لکی غلام شاہ میں مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں ایس ایچ او خمیسو خان بروہی شہید ہو گئے۔ پولیس کے مطابق لکی کے قریب پرانی رینجرز چیک پوسٹ کے پاس مسلح افراد نے نوابشاہ سے کوئٹہ جانے والی مسافر کوچ کو اسلحے کے زور پر روک کر مسافروں سے لاکھوں روپے نقدی، موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او لکی غلام شاہ خمیسو خان بروہی پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچے، جہاں مسلح افراد سے مقابلہ ہوا۔ فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایس ایچ او خمیسو خان بروہی گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہو گئے۔انہیں تشویشناک حالت میں سکھر کی نجی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گئے۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے ناکہ بندی شروع کر دی ہے۔