پاکستان میں اقتصادی پیش رفت کے مثبت آثار سامنے آ گئے ہیں، جہاں پالیسی ریٹ دو سال کے اندر ریکارڈ 22 فیصد سے کم ہو کر 10 فیصد سے بھی نیچے آ گیا ہے۔ اسٹیٹ بینک کی تازہ ٹی بل نیلامی میں حکومت کے قرض کے لیے شرح منافع 9.89 فیصد رہی، جو گزشتہ نیلامی کے مقابلے میں 0.30 فیصد کم ہے۔تفصیلات کے مطابق تین ماہ کے ٹی بل پر منافع کی شرح 9.89 فیصد رہی، جبکہ چھ ماہ کے ٹی بل پر یہ شرح 9.94 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ ماہرین کے مطابق شرحِ سود میں یہ کمی معیشت میں استحکام، سرمایہ کاری کے فروغ اور کاروباری سرگرمیوں کے لیے خوش آئند ہے۔حکومت کی سنجیدہ معاشی پالیسیوں اور اصلاحات کے ثمرات اب واضح طور پر نظر آ رہے ہیں، جس سے ملکی معیشت میں اعتماد پیدا ہو رہا ہے اور مالیاتی مارکیٹس میں مثبت اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔