کیڈٹ کالج وانا پر دہشت گردانہ حملہ ناکام تمام طلبہ محفوظ

آپریشن کمانڈر کرنل محمد طاہر نے کیڈٹ کالج وانا پر دہشت گردوں کے حملے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کے جوانوں نے تمام کیڈٹس کو بحفاظت کالج سے محفوظ مقام پر منتقل کیاتفصیلات کے مطابق کیڈٹ کالج وانا پر 10 نومبر کو پانچ افغانی خوارج نے حملے کی کوشش کی۔ دہشت گردوں نے پہلے خودکش دھماکا کیا اور پھر گیٹ سے داخل ہو کر طلبہ کو یرغمال بنانے کی کوشش کی، تاہم سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ان کے مذموم عزائم ناکام بنا دیےکرنل محمد طاہر نے بتایا کہ دہشت گردوں کو ایک مخصوص بلاک میں محدود کر کے تمام طلبہ کی حفاظت یقینی بنائی گئی، اور رات 10 بجے سے ساڑھے 10 بجے کے درمیان تمام دہشت گرد مارے گئے۔
زیرِ تعلیم کیڈٹس نے کہا کہ حملے کے وقت وہ ڈرل کر رہے تھے، اور اساتذہ نے انہیں تسلی دی کہ پاک فوج پہنچ چکی ہے۔ ایک کیڈٹ نے کہا، “ہم جانتے تھے کہ حملہ تعلیم کے دشمنوں نے کیا، مگر ہم تعلیم سے پیچھے نہیں ہٹیں گےفیلڈ مارشل عاصم منیر نے قوم کے معماروں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ہدایت کی کہ “یہ قوم کا سرمایہ ہیں، ان پر ہرگز آنچ نہ آنے پائے۔” ذرائع کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر لمحہ بہ لمحہ وانا آپریشن کی نگرانی کرتے رہےپاک فوج کے جوانوں نے تمام کیڈٹس کو محفوظ مقام پر منتقل کیا، جبکہ علاقے میں مکمل سیکیورٹی بحال کر دی گئی ہے۔