فتنہ الخوارج کا انتہائی مطلوب دہشت گرد گرفتار اسلحہ اور ایمونیشن برآمد

رینجرز اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے شیرشاہ کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے انتہائی مطلوب دہشت گرد محمد نور عرف خم کو گرفتار کر لیاترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور ایمونیشن بھی برآمد ہوئی۔ تفتیش کے دوران ملزم نے اعتراف کیا کہ وہ ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری، بم دھماکے اور اغوا برائے تاوان میں ملوث رہا ہےملزم 2010 میں دہشت گرد قیوم محسود کے گروپ میں شامل ہوا اور 2012 میں عابد مچھڑ کی ٹارگٹ کلنگ ٹیم کا حصہ بھی رہا۔ ملزم کے متعدد ساتھی کراچی آپریشن کے دوران رینجرز اور پولیس مقابلوں میں مارے جا چکے یا گرفتار ہو چکے ہیں2015 میں کراچی آپریشن کے دوران گرفتار ہونے سے بچنے کے لیے ملزم پنجاب اور خیبرپختونخوا میں روپوش رہاترجمان نے بتایا کہ ملزم کے خلاف تھانہ منگھو پیر اور خواجہ اجمیر نگری میں متعدد مقدمات درج ہیں اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔