دوحہ/نیویارک: امریکی کمپنی اوپن اے آئی نے اپنے مقبول چیٹ بوٹ چیٹ جی پی ٹی میں نیا فیچر متعارف کرا دیا ہے جسے “پیرنٹل کنٹرولز” کہا جا رہا ہے۔ اس اقدام کو والدین کے لیے ایک بڑی سہولت قرار دیا جا رہا ہے۔پس منظرقطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب چیٹ بوٹ پر نوجوانوں کی ذہنی صحت پر منفی اثرات ڈالنے کے الزامات سامنے آ رہے ہیں۔نیا فیچر کیا ہے؟اوپن اے آئی نے اپنی بلاگ پوسٹ میں وضاحت کی کہ یہ فیچر خاص طور پر ان فیملیز کے لیے بنایا جا رہا ہے جنہیں اپنے بچوں کے آن لائن استعمال میں رہنمائی اور مدد کی ضرورت ہےوالدین اپنے بچوں کے چیٹ جی پی ٹی اکاؤنٹس کو اپنے اکاؤنٹ سے منسلک کر سکیں گےوہ میموری اور چیٹ ہسٹری جیسی خصوصیات کو غیر فعال کر سکیں گے۔والدین یہ بھی کنٹرول کر سکیں گے کہ چیٹ بوٹ سوالات کا جواب کس انداز میں دے۔اضافی سہولتاس فیچر کے ذریعے والدین کو اس وقت اطلاع موصول ہو سکے گی جب ان کے بچے میں کسی قسم کی ذہنی تکلیف یا دباؤ کے آثار نظر آئیں۔ کمپنی کے مطابق یہ فیچر والدین اور نوجوانوں کے درمیان اعتماد کو فروغ دینے کے لیے بنایا گیا ہے اور اس حوالے سے ماہرین کی رائے بھی لی جا رہی ہے۔
مستقبل کا لائحہ عملاوپن اے آئی کا کہنا ہے کہ یہ تبدیلیاں اگلے مہینے کے اندر نافذ کر دی جائیں گی اور یہ اقدامات صرف شروعات ہیں۔ کمپنی نے مزید کہا کہ وہ ماہرین کی رہنمائی کے ساتھ اس فیچر کو مزید بہتر بنائے گی اور آئندہ 120 دنوں میں اپنی پیش رفت سے آگاہ کرے گی۔