تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے پشاور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ 2017 کے پولیس ایکٹ پر کام کررہے ہیں، کوئی بھی اپنی طاقت کو بے جا استعمال نہیں کرسکتا۔
علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ نگراں حکومت میں پولیس سے وہ کام کرائے گئے جو وہ نہیں کرنا چاہتے تھے، غیر جمہوری طریقے سے آئے ہوئے لوگوں نے آئین کو تباہ کردیا ہے۔وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ جہاں جہاں ہمیں حکم ملے گا جلسہ کریں گے یہ گولیاں، تشدد ہمارا وقت ضائع کرسکتا ہے لیکن مقصد تبدیل نہیں کرسکتا میں وزیراعلیٰ ہوں اپنے وسائل استعمال کروں گا۔علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ پنجاب پولیس کو وراننگ دے رہا ہوں وہ کسی کا غلط حکم نہ مانیں، نتائج آپ نے خود بھگتنے ہوں گے، عظمیٰ بخاری کہتی ہے میں خبیر پختونخوا میں جلسہ کروں، میں کیوں یہاں جلسہ کروں، پورے پاکستان میں جلسہ کرونگا، بلاول، مولانا فضل الرحمان اور دیگر جلسے کررہے ہیں انہیں کوئی روکنے والا نہیں۔علی امین کا مزید کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان نے خود بولا کہ مجھے کہا گیا کہ پی ٹی آئی کی حکومت ختم کرو، مولانا آپ مان گئے امریکا کے کہنے پر آپ نے پی ٹی آئی کی حکومت گرائی ہے۔