8

انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کا آخری دن ہے

تفصیلات کے مطابق انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کا آخری روز ہے، تاجر برادری تاریخ میں توسیع کا مطالبہ کررہی ہے تایم حکومت کی جانب سے تاریخ میں توسیع کا فی الحال کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ایف بی آر نے انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع پرغور شروع کردیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے وزیراعظم کی وطن واپسی پرتاریخ میں توسیع کی سفارش کی جائے گی، گوشوارے جمع کرانے کے دوران سسٹم پربہت بوجھ ہے، اٹھائیس ستمبرتک انتیس لاکھ گوشوارے جمع ہوئے ہیں۔ گزشتہ برس اس تاریخ تک چودہ لاکھ گوشوارے جمع کرائے گئے تھے۔گذشتہ روز وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہا تھا کہ رواں سال فائلرز کی تعداد دگنی ہوکر 32 لاکھ ہوگئی ہے، گزشتہ سال 3 لاکھ نئے فائلرز تھے جبکہ رواں سال 7 لاکھ 23 ہزار ہوگئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ نان فائلرز گاڑیاں،پراپرٹی نہیں خرید سکیں گے اور انڈرفائلنگ والوں سے متعلق بھی فیصلہ ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں