39

خلیل الرّحمٰان قمر اغوا کیس: ملزمہ آمنہ عروج کی درخواست ضمانت

لاہور : ڈرامہ نگار خلیل الرّحمٰان قمر کو اغوا کرنے کے مقدمہ کی ملزمہ آمنہ عروج ک درخواست ضمانت مسترد کر دی گئی۔تفصیلات کے مطابق لاہور کیانسداد دہشت گردی عدالت میں ڈرامہ نگار خلیل الرّحمٰان قمر کو اغوا کرنے کے مقدمہ کی ملزمہ آمنہ عروج کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے درخواست پر فیصلہ سنایا، جس میں عدَالت نے ملزمہ کی درخواست ضمانت کو خارج کر دیا۔- آمنہ عروج نے رہائی کیلئے ضمانت کی درخواست دائر کی، جس میں کہا گیا کہ اغوا سے کوئی تعلق نہیں، عدالت ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے۔خیال رہے آمنہ عروج اس وقت جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں اور اسی مقدمے کے دو مزکری ملزم جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں ہیں۔قبل ازیں تفتیشی افسر نے جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر آمنہ عروج کو اے ٹی سی کے سامنے پیش کیا۔ تفتیشی افسر نے اے ٹی سی جج سے مرکزی ملزم کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی تھی۔عدالت نے تفتیشی افسر کی درخواست کو منظور کرتے ہوئےملزمہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 دن کی توسیع کرتے ہوئے پولیس کو ہدایت کی کہ انہیں 17 ستمبر کو عدالت میں پیش کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں