ترجمان مذہبی امور کے مطابق سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے اگلے برس کے حج کے لیے ایک ہیلتھ ایڈوائزری موصول ہوئی ہے، موصولہ مراسلے کے مطابق پیچیدہ امراض میں مبتلا افراد کو سفرِ حج پر روانہ نہیں ہو سکیں گے ایڈوائزری کے مطابق شدید موسم کے پیش نظر صرف تندرست و توانا عازمین کو سفرِ حج کی اجازت دی جائے گی، گردے، دل، پھیپھڑے، جگر اور کینسر کے پیچیدہ مریضوں کو سفرِ حج کی اجازت نہیں ہوگی ترجمان کے مطابق ڈیمنشیا اور متعدی امراض مثلاً ٹی بی اور کالی کھانسی سے متاثر افراد کو بھی سفر حج کی اجازت نہیں ہوگی۔ 12 سال سے کم عمر بچے اور حاملہ خواتین بھی حج کے لیے نہیں جا سکیں گی ایڈوائزری کے مطابق عازمینِ حج کے لیے گردن توڑ بخار، کرونا وائرس، موسمی انفلوئنزا، اور پولیو ویکسین لگوانا لازم ہوگا۔
19