تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ر:پوری دنیامیں سوشل میڈیاکیلئےقوانین موجودہیں ،پاکستان میں سوشل میڈیاکےاستعمال کیلئےقواعدوضوابط نہیں، شکایت آنےپرایف آئی اےکہتاہےپراسس پرعمل ہوگا،پراسس ہےکیا وزیر اطلاعات پنجاب نے ایکس پر پابندی کے خاتمے کے حوالے سے کہا کہ سول شل میڈیا کی سائٹس کیلئےقوائدوضوابط بن جائیں گےتوایکس پرپابندی ختم کردی جائے گی ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ڈیجیٹل دہشت گردی سےکوئی محفوظ نہیں، اوورسیزمیں بیٹھ کرجوانقلابی بننے والےاس ملک کےخلاف ایک پوسٹ کرکےدکھائیں، ملک سےباہر بیٹھ کرڈیجٹل دہشت گردی نہیں چلےگی صوبائی وزیر نے کہا کہ ملک میں پگڑیاں اچھالنےکیلئےشوشل میڈیاکااستعمال ہوتاہے، ہم سوشل میڈیاکیخلاف نہیں لیکن مثبت مقاصدکیلئے کام کریں ان کا مزید کہنا تھا کہ ہماری کچھ عدالتوں کوپتا نہیں چل رہاکہ نومئی کیاتھا، بانی پی ٹی آئی کیلئےکہاجاتاکہ بچہ سمجھ کرمعاف کردو، بانی پی ٹی آئی بچہ نہیں ہیں اورنہ ہی انہیں معافی ملےگی۔
41