44

ایران کا بدلہ لینے کا اعلان، امریکی جنگی بیڑہ خلیج فارس پہنچ گیا

بحری بیڑے کے ساتھ 6 میزائل بردار جہاز بھی موجود ہیں، مشرقی بحیرہ روم میں 5 امریکی جنگی بحری جہاز پہلے سے ہی تعینات ہیں غیر ملکی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ امریکی جاسوس طیاروں کی بھی شام، لبنان اور اسرائیل کی ساحلی پٹیوں پر پروازوں کا سلسلہ جاری ہے عرب میڈیا کی رپورٹس کے مطابق شام، لبنان اور اسرائیل کی ساحلی پٹی پر امریکی بحریہ کے جاسوس طیاروں نے 4 گھنٹے تک پرواز کی اور انٹیلی جنس ڈیٹا حاصل کیا دوسری جانب ایرانی فوج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل محمد حسین باقری کا کہنا ہے کہ اسرائیل سے حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کی شہادت کا بدلہ لینے کا طریقہ زیر غور ہے ایرانی فوج کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ایران اسماعیل ہنیہ کے قتل کا بدلہ لینے کے طریقے کا جائزہ لے رہا ہے، ان کی شہادت کا بدلہ ضرور لیا جائے گا اسماعیل ہنیہ کا جسد خاکی گھر پہنچنے پر رقت آمیز مناظر کی ویڈیو میجر جنرل محمد حسین باقری نے مزید کہا کہ اسرائیل کو ہر حال میں پچھتانا پڑے گا، اسرائیل کے خلاف کئی اقدامات کیے جانے چاہئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں