39

پینے کے پانی میں خطرناک وائرس کی موجودگی کا انکشاف

تفصیلات کے مطابق حیدرآباد تعلقہ قاسم آباد میں پینے کے پانی میں خطرناک دماغی وائرس نگلیریا کی موجودگی کا انکشاف ساامنے آیا محکمہ صحت سندھ کے ایڈیشنل ڈائریکٹر کمیونیکبل ڈزیز کنٹرول نے واٹر اینڈ سینیٹیشن اتھارٹی واسا کو لیٹر لکھ کر آگاہ کر دیا ہے جس میں کہا ہے کہ قاسم آباد سمیت حیدرآباد شہر میں سپلائی ہونے والے پینے پانی میں نگلیریا فولور وائرس موجود ہے، جس کی وجہ پانی سپلائی بغیر فلٹریشن اور بغیر کلورین ہے لیٹر میں مزید کہا گیا ہے قاسم آباد کی نجی اسپتال میں ایک نمازی کی رپورٹ کے بعد نگلیریا امیبہ وائرس کی تصدیق کی گئی، رپورٹ مثبت آنے پر قاسم آباد فیز ٹو کے رہائشی 37سالہ شکیل میمن ولد منظور میمن کو کراچی کی اسپتال میں داخل کروایا گیا جہاں پر وہ دم توڑ گئے خط میں کہنا تھا کہ کیس کی تفصیلات ڈبلیو ایچ او کو بھیجی گئیں ہیں تاہم اس معاملے پر پبلک ہیلتھ فوری ایکشن لیکر پانی سپلائی کی فلٹریشن اور کلورین کو یقینی بنائے تاہم محکمہ صحت کے لیٹر کے باوجود واسا کے عملدارن کا کوئی اقدام سامنے نہیں آیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں