46

پولیس کو مطلوب خطرناک اشتہاری مسقط سے گرفتار

تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس اسپیشل آپریشنز سیل نے خطرناک اشتہاری کو مسقط سے گرفتار کرلیا، پولیس نے بتایا کہ پولیس نے انٹرپول سےملزم کا ریڈ نوٹس جاری کرایا،مسلسل فالواپ رکھا، اشتہاری کاظم علی سیالکوٹ پولیس کو 2022 سے دہرے قتل میں مطلوب تھا پنجاب پولیس اورانٹرپول اسلام آباد کی کوارڈینیشن سے مجرم کو عمان سے گرفتار کیا گیا ، جس کے بعد پنجاب پولیس کی ٹیم نے ائیرپورٹ سے ملزم کو حراست میں لیا پولیس کا کہنا ہے کہ رواں برس بیرون ممالک سےگرفتاراشتہاریوں کی مجموعی تعداد 60 ہوگئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں