46

میڈیکل کالجز میں داخلہ لینے کے خواہشمند طلبا کے لیے بڑی خبر

تفصیلات کے مطابق پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) نے ایم ڈی کیٹ کا امتحان کی تاریخ کا اعلان کردیا، صدرپی ایم ڈی سی ڈاکٹررضوان تاج نے کہا کہ امتحان 22 ستمبر کو پاکستان اور بیرون ملک ایک ہی دن ہوگا ڈاکٹررضوان تاج کا کہنا تھا کہ نصاب اگلے ہفتے ویب سائٹ پراپ لوڈ ہوجائے گا، کونسل نے نصاب تبدیل نہ کرنے کا فیصلہ کیاہے، لہذا نصاب بدستور برقرار رہے گا اور گزشتہ سال جیسا ہی رہے گا کونسل نے تمام صوبائی سیکرٹریز کو ہدایت کی کہ وہ ایم ڈی سی اے ٹی امتحان کی تیاری شروع کر دیں بیان میں کہا گیا کہ یہ فیصلہ طلباء کے وسیع تر مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے، گزشتہ سال تقریباً 180534 طلباء امتحانات میں شریک ہوئے تھے اندازوں کے مطابق رواں سال 200,000 طلباء کے امتحان دینے کا امکان ہے، پیپر انڈیکس کو میرٹ پر سمجھوتہ کیے بغیر طلبہ کی آسانی کے لیے بھی مدنظر رکھا جائے گا تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ تمام صوبوں نے طلبہ کو بغیر کسی پریشانی کے امتحانات کا انعقاد کیا ہے پروفیسر ڈاکٹر رضوان تاج نے اس بات پر زور دیا کہ طلبہ کا روشن مستقبل ہماری اولین ترجیح ہے اور پی ایم ڈی سی ان کی سہولت کے لیے محنت کر رہا ہے انھوں نے امتحانات منعقد کرنے والی تمام یونیورسٹیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ داخلے کے عمل میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے ہدایات اور ضوابط پر سختی سے عمل کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں