53

اس حکومت کو زور زبردستی سے زیادہ عرصہ چلا نہیں سکیں گے، مصطفیٰ نواز کھوکھر

تفصیلات کے مطابق سینئر سیاست دان مصطفیٰ نواز کھوکھر نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام اعتراض ہے میں گفتگو کرتے ہوئے موجودہ صورتحال کے حوالے سے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ حکومت کمزور بنیادپرکھڑی ہے، حکومت کےپاس عوامی مینڈیٹ نہیں فارم 47پرکھڑی ہے، اس حکومت کو زور زبردستی سے زیادہ عرصہ چلا نہیں سکیں گے مصطفیٰ نواز کا کہنا تھا کہ ملک میں سیکیورٹی اور معیشت کے بڑے چیلنجز ہیں، حکومت نےاےپی سی بلانے کا کہا تھا وہ بھی نہیں بلائی، دہشت گردی کیخلاف اتفاق رائےپیدانہیں کیاجارہا، وزیراعظم نےاےپی سی بلانے کا کہا تھا2 ہفتے گزر گئے ہیں انھوں نے بتایا کہ آج45فیصدپاکستان سطح غربت سےنیچےچلاگیا ہے ، عوام جس کوبھی مینڈیٹ دیں اس کے سامنے سر تسلیم خم کرناچاہیے کیونکہ ملک کےجوحالات بن رہےہیں سیاسی استحکام کےبغیربہتری ممکن نہیں، ہم نے اصولوں کوملیامیٹ کردیئےہیں،بنیادوں کودرست کرنا ہوگا سینئر سیاست دان نے کہا کہ پاکستان ایک تنزلی کےراستےپرکھڑاہے، پاکستان تنزلی کاشکارہے،غیرملکی ادارہ ہمارے مستقبل کی باتیں کررہاہے،آئی ایم ایف نےقرض منظورکیالیکن کہاکہ دوسرےممالک سےبھی قرض لیں فیصل واوڈا کے بیان پر ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں مارشل لا لگے ہیں لیکن آج اس قسم کی صورتحال نہیں ہے، فیصل واوڈا کی عدالتی مارشل لا کی گفتگو کی حمایت نہیں کرتا، ججز کو دھمکیاں دی جارہی ہیں، مداخلت اور دباؤ کا شکار ہیں، پاکستان کو بہتری کی طرف لے کر جانا ہے تو سب کوڈائیلاگ کرناہوگا، حکومت کا کام ہے کہ ماحول بنائے جس میں مذاکرات ہوسکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں