وفاقی حکومت نے عید الاضحیٰ پر تین چھٹیاں دینے کا اعلان کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق 17جون بروز پیر سے19 جون بروز بدھ تک عید الاضحیٰ کی تعطیلات ہوں گی، وفاقی حکومت کی جانب سے عید الاضحیٰ پر چھٹیوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ تمام سرکاری اور نجی ادارے 17 سے 19 جون تک عیدالاضحیٰ کے سلسلے میں بند رہیں گے۔ واضح رہے چند روز سے وفاقی اور پنجاب حکومت کی جانب سے اس بار عید الاضحیٰ پر طویل تعطیلات کی قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں۔
51