20

سیکیورٹی فورسز کی لکی مروت میں کارروائی، 11 دہشت گرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز کی لکی مروت میں کارروائی کے دوران گیارہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق خیبر پختون کے شہر لکی مروت میں کیپٹن محمد فراز الیاس اور صوبے دار میجر محمد نذیر کی شہادت کے بعد سیکیورٹی فورسز کا آپریشن ہوا جس میں دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانے تباہ کر دیے گئے اور گیارہ دہشت گرد ہلاک ہوئے آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں پائے جانے والے دیگر دہشت گردوں کو ختم کرنے کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشن کیا جا رہا ہے۔ دیگر دہشتگردوں کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے، سکیورٹی فورسز نے ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کا عزم کر رکھا ہے وزیر اعظم شہباز شریف نے لکی مروت آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کے بہادر جوانوں نے دہشتگردوں کےخلاف کامیاب آپریشن کیا، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز ہمیشہ آہنی دیوار ثابت ہوئی، پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے، ہم پاک فوج کے شہدا اور غازیوں کو سلام پیش کرتے ہیں، ہم دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پر عزم ہیں واضح رہے کہ 9 جون کو خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں فورسز کی گاڑی پر خود ساختہ بم حملہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں پاک فوج کے کیپٹن سمیت 7 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں