اسلام آباد: آئی ایم ایف نے زرعی آمدن پر ٹیکس کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں زرعی شعبہ اپنے حصے سے کم ٹیکس دیتا ہےذرائع کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات میں آئی ایم ایف نے صوبوں سے زیادہ ٹیکس آمدن پر اصرار کیا ہے، اور زرعی آمدن پر ٹیکس لگانے کا مطالبہ کر دیا ہےآئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ پاکستان میں زرعی شعبہ اپنے حصے سے کم ٹیکس دیتا ہے، آئی ایم ایف نے تجویز دی کہ صوبائی محصولات بڑھانے کے لیے قومی ٹیکس کونسل کو استعمال کیا جائے، قومی محاصل میں صوبائی ٹیکس کا حصہ ایک فی صد کی کم ترین سطح پر ہےآئی ایم ایف نے مطالبہ کیا ہے کہ صوبوں میں پراپرٹی سے پورا ٹیکس جمع کیا جائے، اور سروسز پر سیلز ٹیکس بھی پورا وصول کیا جائے۔
