10

بینک سے رقم لے کر نکلنے والے شہریوں کو لوٹنے والے گینگ کا ماسٹر مائنڈ گرفتار

کراچی: کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ نے شہر قائد میں بینک سے رقم لے کر نکلنے والے شہریوں کو لوٹنے والے گینگ کا ماسٹر مائنڈ گرفتار کر لیا تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی انٹیلیجنس ونگ کی ایک کارروائی میں ایک ملزم اسد سجاد کو گرفتار کیا گیا ہے، جس کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ بینک سے رقم لے کر نکلنے والے شہریوں کو لوٹتا تھا ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ملزم اسد سجاد نے گزشتہ روز بینک سے کیش لے کر نکلنے والے شہری کی اطلاع ساتھوں کو دی تھی، اس مخبری پر ساتھیوں نے ڈیفنس میں شہریوں کو لوٹنے کی کوشش کی، تاہم دوران واردات پولیس موقع پر پہنچ گئی اور مقابلے میں ایک ملزم مارا گیا ملزم چند ماہ قبل بھی سی ٹی ڈی کے ہاتھوں کوریئر وین لوٹنے کے الزام میں گرفتار ہوا تھا، اور حال ہی میں جیل سے ضمانت پر رہا ہو کر آیا، اور آتے ہی نیا گینگ تشکیل دیا اور وارداتیں شروع کر دیں سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ ملزم اسد سجاد کے دیگر ساتھوں کے حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے، یہ بھی بتایا گیا کہ ملزم کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سےعمل میں آئی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں