12

ایک ہزار طلبا کو تربیت کیلیے چین بھیجا جائے گا، وزیر اعظم کا اعلان

بیجنگ: وزیر اعظم شہباز شریف نے دورہ چین کے موقع پر اعلان کیا ہے کہ ایک ہزار طلبا کو تربیت کیلیے چین بھیجا جائے گا وزیر اعظم شہباز شریف نے شی آن میں یانگلنگ ایگری کلچر ٹیکلنالوجی اینڈ ڈیمانسٹریشن بیس کا دورہ کیا جہاں وہ پاکستانی زرعی مصنوعات کے اسٹال پر بھی گئے شہباز شریف کو ادارے سے متعلق بریفنگ دی دی گئی۔ انہیں بتایا گیا کہ یانگلنگ کی زرعی یونیورسٹی میں 142 طلبا زیرِ تعلیم ہیں۔ وزیر اعظم نے مصنوعی روشنی کے ذریعے سبزیوں کی کاشت کا جائزہ لیا جہاں ان کو دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی اس موقع پر شہباز شریف نے کہا کہ پاکستانی طلبا دونوں ملکوں میں پل کا کردار ادا کریں گے، زرعی پیداوار میں اضافے کیلیے ادارے کے تجربات سے فائدہ حاصل کریں گے ان کا کہنا تھا کہ ایگری کلچر اینڈ فارسٹری یونیورسٹی کا کیمپس پاکستان میں قائم کیا جائے گا، طلبا اسلام آباد اور بیجنگ کے درمیان پل کا کردار ادا کریں گے قبل ازیں وزیر اعظم شہباز شریف نے وفد کے ہمراہ چین کے تاریخی ورثے ٹیراکو ٹاوارئیر میوزیم کا دورہ کیا جہاں ان کا کہنا تھا کہ عظیم قومیں چین کی طرح اپنے تاریخی ورثے کی حفاظت کرتی ہیں، 200 برس قبل مسیح کے چینی کاریگروں کا ہنر قابل تعریف ہے شہباز شریف نے کہا کہ چینی حکومت کی جانب سے تاریخی ورثے کی حفاظت اور بحالی کے اقدامات قابل تقلید ہیں، چین نے اپنی محنت سے دنیا کے ہر شعبے میں لوہا منوایا ہے نہوں نے کہا کہ پاکستان تاریخی اور ثقافتی ورثے سے مالامال ہے، پاکستان میں تاریخی جگہوں کو بحال کر کے سیاحتی مقامات میں تبدیل کریں گے ان کا کہنا تھا کہ میوزیم کے دورے کی دعوت پر چینی صدر شی جی پنگ کا بے حد مشکور ہوں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں