12

ایس ایچ او نے اپنا خون دے کر ملزم کی جان بچالی

اٹک میں ایس ایچ او نے اپنا خون نے دے کر زیر حراست ملزم کی جان بچالی میڈیا کے مطابق پنجاب کے شہر اٹک کی تحصیل پنڈی گھیپ کے ایس ایچ او عمران کاظمی نے ملزم کے لیے خون کا عطیہ دیا اور اس کی جان بچائی پولیس کا بتانا ہے کہ تحصیل پنڈی گھیب مین پولیس نے ملزم ریاض کو گرفتار کیا تھا تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ منشیات فروش ریاض نے گرفتاری کے ڈر سے اپنے آپ کو زخمی کرلیا تھا پولیس نے بتایا کہ ملزم کی حالت بگڑے پر اسے ٹی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا تھا، ملزم ریاض کا بلڈ گروپ کسی سے میچ نہ ہوا تو ایس ایچ او نے خون عطیہ کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں