فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ عدالت کا جوفیصلہ بھی ہوا اس پر عمل کروں گا۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ عدالت نے ابھی مصطفیٰ کمال کا کیس سنا گیا ہے،جب میرا کیس سنا جائے گا تو پتہ چلے گا،معافی مانگنا کوئی گناہ نہیں ہے،لیکن معافی کیلئے کوئی کام غلط بھی تو ہونا چاہیے،معافی تو تھڑے پر بیٹھے انسان سے بھی مانگی جاسکتی ہے انہوں نے کہا کہ عدالت کا جو بھی فیصلہ ہوگا اس پر عمل کروں گا،اپنی پریس کانفرنس میں خط کی بات کی تھی،چیف جسٹس اور ان کے بینچ کی پہلے بھی عزت کی ہے،پریس کانفرنس میں 2ججز کی بات کی تھی،عدلیہ کے وقار کو140ویں نمبر سے پہلے نمبر پر دیکھنا چاہتا ہوں فیصل واوڈا کا مزید کہنا تھا کہ انصاف کا نظام ٹھیک ہوگیا تو پاکستان ترقی کرےگا،پی ٹی آئی والوں نے میری پریس کانفرنس پر ٹرولنگ کیں،مولانا صاحب نے بھی باتیں کیں،عدالتوں کا احترام کرتا ہوں، ججوں کیلئے دہری شہریت رکھنا قانون کی خلاف ورزی نہیں ہے۔
45