41

ملک میں خصوصی انسدادِ پولیو مہم کا آج سے آغاز

تفصیلات کے مطابق ملک کے 66 مخصوص اضلاع میں انسدادِ پولیو مہم کا آج سے آغاز ہو گیا. پولیو مہم کے دوران 16.5 ملین سے زائد بچوں کی ویکسینیشن کا ہدف ہے کراچی سمیت صوبہ سندھ میں بھی پولیو مہم کا آغاز کردیا گیا ہے، 9 جون تک جاری مہم کے دوران سندھ کے 16 اضلاع کے 47 لاکھ 57 ہزار 303 بچوں کو پولیو وائرس سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے پنجاب کے 6، بلوچستان 14، کے پی کے 23 اضلاع میں پولیو مہم ہو رہی ہے، پنجاب میں مہم کے دوران 64 لاکھ بچوں کو قطرے پلائے جائیں گےبلوچستان میں 18 لاکھ 84 ہزار سے زائد بچوں کی پولیو ویکسینیشن ہو گی جبکہ کے پی کے 35 لاکھ سے زیادہ بچوں کی پولیو ویکسینیشن کا ہدف مقرر ہے سربراہ انسداد پولیو پروگرام پنجاب خضرافضال کا کہنا ہے،گرمیوں کا موسم پولیو وائرس کے لئے انتہائی سازگار ہوتا ہے،گرم موسم میں پولیو وائرس پھیلنےکاخدشہ ہے یاد رہے ملک میں بڑھتے ہوئے پولیو وائرس کے کیسز کے پیش نظر حکومت نے خصوصی انسداد پولیو مہم چلانے کا فیصلہ کیا تھا، خصوصی مہم رواں سال کی پانچویں انسداد پولیو مہم ہے نیشنل کوآرڈینیٹر امور قومی صحت ڈاکٹر مختار احمد کا کہنا تھا کہ پولیو وائرس بچوں کیلئے بدستور خطرہ ہے ، پولیو مہم کا مقصد ذیادہ بچوں تک ویکسین کی رسائی ممکن بنانا ہے، والدین بچوں کی پولیو ویکسینیشن یقینی بنائیں خیال رہے رواں سال چار پولیو کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں اور سیوریج لائنز میں پولیو وائرس کی مسلسل تصدیق ہو رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں