12

ایئر پورٹ پر جوتوں میں مہارت سے چھپائی گئی براؤن آئس برآمد

تفصیلات کے مطابق ایئرپورٹس سیکیورٹی فورس نے فیصل آباد ایئر پورٹ پر ایک کارروائی میں منشیات کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی
اے ایس ایف کے عملے نے شارجہ جانے والی پرواز پر ایک مسافر تنویر احمد سے 488 گرام براؤن آئس برآمد کی، جسے اس نے اپنے جوتوں میں نہایت مہارت کے ساتھ چھپایا ہوا تھا اے ایس ایف کے عملے نے جب مسافر کی جسمانی تلاشی لی تو اس دوران منشیات برآمد ہوئی، ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد برآمد شدہ براؤن آئس کے ساتھ اے این ایف حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں