27

اسلام آباد میں غیر ملکی شہریوں کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا

سکیٹر ایف ایٹ میں ڈاکو غیر ملکی مہمانوں سے اسلحے کے زور پر ان کے موبائل فونز چھین کر فرار ہوگئے جس پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نوٹس لیا محسن نقوی نے آئی جی اسلام آباد پولیس علی ناصر رضوی کو فون کیا اور واقعے کی تفصیلات لیں۔ انہوں نے ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ملوث ملزمان کو قانون کی گرفت میں لایا جائے ترجمان کیپٹل پولیس کے مطابق آئی جی اسلام آباد پولیس علی ناصر رضوی نے چوری کی واردات کا نوٹس لے لیا اور ملزمان کی گرفتار کیلیے 4 خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دیں اسلام آباد پولیس نے کہا کہ جلد ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا گزشتہ ماہ مئی میں اسلام آباد میں غیر ملکی خاتون کو لوٹنے کا واقعہ پیش آیا تھا۔ ایف سکس مرکز سپر مارکیٹ میں پولینڈ کی شہری کو لوٹا گیا تھا۔ دو ملزمان نے پولیس اہلکار بن کر خاتون کو چیکنگ کے بہانے روکا اور اس سے نقدی چھین لی تھی ذرائع نے اے آر وائی نیوز کو بتایا تھا کہ ملزمان خاتون سے 500 پاؤنڈ اور یوروز لے کر فرار ہوئے، جعلی پولیس اہلکار بن کر واردات کرنے والوں نے وردی نہیں پہنی تھی اطلاع ملنے پر تھانہ کوہسار پولیس موقع پر پہنچی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں