10

کراچی: کے شہریوں کیلئے اچھی خبر، محکمہ موسمیات کا اہم بیان

کراچی: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں ہیٹ ویو کا آج آخری روز ہے جبکہ کل سے شہر میں گرمی شدت میں کمی کا امکان ہے محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 سے 41 ڈگری تک پہنچنے کا امکان ہے، دن میں درجہ حرارت 45 سے 46 ڈگری تک محسوس کیا جاسکتا ہے کراچی میں کل سے مطلع جزوی ابو آلود رہنے کا امکان ہے، کل زیادہ سے زیادہ پارہ 34 سے 36 ڈگری تک جاسکتا ہے دوسری جانب ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم آج گرم جبکہ جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہنے کے ساتھ گرد آلود ہوائیں اور جھکڑ چلنے کا امکان ہے گزشتہ روز ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت جیکب آباد میں 50 ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا بہاولنگر، بھکر اور موہنجو دڑو47، ڈیرہ غازی خان، خانپور، دادو، تربت 49، سبی اور لسبیلہ 48، خیرپور، نورپور تھل،لاڑکانہ، منڈی بہاؤ الدین، قصور اور اوکاڑہ میں 46 ڈگری رہا حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان اسلام آباد، پشاور، حیدر آباد اور چکوال میں 42، جہلم، نوابشاہ، لاہور، ملتان میں 45 ڈگری، مظفر آباد 39، کراچی 36، کوئٹہ 33 اور گلگت میں 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں