اسلام آباد میں ویتنام کے تعینات سفیر کی اہلیہ گزشتہ کئی گھنٹوں سے گھر سے لاپتا ہو گئیں جبکہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے وفاقی دار الحکومت کی پولیس کو جلد ان کی تلاش یقینی بنانے کی ہدایت کردی خاندانی ذرائع کے مطابق ویتنامی سفیر کی اہلیہ موبائل فون اور اپنا پرس گھر پر چھوڑ کر 11 بجے باہر گئی تھیں جو تاحال نہیں لوٹیں۔ ویتنام کے تعینات سفیر کی اہلیہ کے گزشتہ کئی گھنٹوں سے لاپتا رہنے کے بعد ان کے اہل خانہ نے اسلام آباد پولیس سے رابطہ کرلیا جس کے بعد سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس پی) سٹی دیگر اہلکاروں کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے۔ وفاقی دار الحکومت کی پولیس نے اہل خانہ کی شکایت پر سیف سٹی کیمروں سمیت دیگر ذرائع کا استعمال کرتے ہوئے خاتون کی تلاش شروع کردی دوسری جانب وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ویت نام کے سفیر کی اہلیہ کے لاپتا ہونے کے واقعہ کا نوٹس ہوئے انسپکٹر جنرل (آئی جی) اسلام آباد پولیس سے رابطہ کرتے ہوئے ان کی بحفاظت بازیابی کے لیے تمام ضروری اقدامات کی ہدایت کردی۔ محسن نقوی نے ہدایت کہ اسلام آباد پولیس جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے سفیر کی اہلیہ کی جلد تلاش یقینی بنانے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ اس واقعہ کے بارے میں آئی جی پولیس اسلام آباد سے مسلسل رابطے میں ہیں۔
