تفصیلات کے مطابق چیئرمین انٹربورڈ نسیم میمن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ انٹر امتحانات کا آغاز یکم جون سے ہوگا، امتحانی پرچوں پرواٹر مارک لگایا گیا ہے نسیم میمن کا کہنا تھا کہ جس سینٹرسے پوچہ آؤٹ ہوگاپتہ چل جائے گا، پیپرکھولتےوقت سی سی اورایک منٹ کی ویڈیو بھیجنے کا پابند ہوگا چیئرمین بورڈ نے بتایا کہ وی سیز کو 31 اگست سے قبل نتائج جاری کرنےکی یقین دہانی کرائی ہے جبکہ امتحانات کے لیے 180 امتحانی مراکزقائم کیے ہیں، جس میں 26مراکزانتہائی حساس ہیں ان کا کہنا تھا کہ ڈی جی رینجرزنےسیکیورٹی کیلئےتعاون کی یقین دہانی کرائی، رینجرز26حساس سینٹرزکےدورےکریگی
