43

ایم بی بی ایس کا طالبعلم جاں بحق، ڈاکٹرز کیخلاف مقدمہ

تفصیلات کے مطابق پولیس نے پرُاسرار طور پر جاں بحق نعمان ارشد کے بھائی کی مدعیت میں 2 ڈاکٹرز کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ مقدمہ میں سروسز اسپتال کے ڈاکٹرز راشد اور ظفر کو نامزد کیا گیا پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کا واقعہ 10 روز قبل پیش آیا تھا اور ضمانت خارج ہونے پر ملزمان کو گرفتار کیا جائے گا مقدمہ مدعی عدنان ارشد کے مطابق بھائی کو سروسز اسپتال کے ڈاکٹرز نے زہریلی چیز کھلائی، میرے بھائی نعمان ارشد کو دونوں ڈاکٹرز گھر سے لے کر گئے اور واقعے کے بعد دونوں ڈاکٹرز فرار اور ان کے موبائل بند ہیں انچارج انویسٹی گیشن کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ سے موت کی وجہ کا تعین نہ ہوسکا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں