خلع کے لیے عدالت سے رجوع کرنے والے خاتون کو اس کے سفاک شوہر نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا میڈیا کے مطابق یہ واقعہ پنجاب کے علاقے عارف والا کے تھانہ صدر کی حدود میں پیش آیا جہاں آج صبح شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی کو قتل کر دیا بیوی کو قتل کرنے کے بعد ملزم وہاں سے فرار ہو گیا جب کہ اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاش کو پوسٹمارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا پولیس نے مزید قانونی کارروائی شروع کرتے ہوئے ملزم شوہر کی تلاش شروع کر دیا ہے بتایا جاتا ہے کہ مقتولہ اپنے شوہر سے تنگ تھی اور آئے روز کے جھگڑوں سے پریشان ہوکر اس نے خلع کے حصول کے عدالت میں کیس دائر کر رکھا تھا
