گھوٹکی : قاتلانہ حملے میں زخمی ہونے والے صحافی نصراللہ گڈانی انتقال کرگئے، 4 روز قبل موٹرسائیکل سوار نامعلوم مسلح افراد نے انھیں ٹارگٹ کر کے نشانہ بنایا تھا تفصیلات کے مطابق میرپورماتھیلو میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے صحافی نصراللہ گڈانی کراچی کی نجی اسپتال میں زخموں کی تاب لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گئےنصراللہ کو چار روز قبل میرپورماتھیلو میں جراوار روڈ پر موٹرسائیکل سوار نامعلوم مسلح افراد نے ٹارگٹ کر کے نشانہ بنایا تھا، جس سے تین گولیاں لگنے سے ان کا جگر ، مثانہ اور پھپھڑے متاثر ہوئے تھے۔ انھیں پہلے شیخ زید اسپتال رحیم یار خان منتقل کیا گیا تھا، بعد ازاں گزشتہ روز ایئر ایمبولینس سے کراچی کےنجی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئے صحافی نصراللہ کی موت پر گھوٹکی یونین آف جرنلسٹ کی جانب سے تین روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے، صحافیوں تنظیموں کا کہنا تھا کہ 4 دن گزرنے کے باوجود پولیس حملہ آوارں کا سراغ لگانے میں ناکام ہے، قاتلوں اور سہولت کاروں کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہیں گھوٹکی یونین آف جرنلسٹ نےضلع میں 3روزہ سوگ کااعلان کردیا ہے ،صدر گھوٹکی یوجےاسلم ملک کا کہنا ہے کہ صحافی کے قاتلوں اور سہولت کاروں کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہیں دوسری جانب ایس ایس پی گھوٹکی سمیر نور چنہ نے بتایا کہ نصراللہ گڈانی پر حملےکی تحقیقات جاری ہیں ، حملہ آوروں اور سہولت کاروں کی گرفتاری کے لئے ٹیم تشکیل دے دی ہے، حملے کی ہر پہلو سے تفتیش کر رہے ہیں تاہم واقعہ کا مقدمہ تا حال درج نہیں کیا جا سکا ہےخاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ صحافی کی تدفین گھوٹکی کے علاقے میرپورماتھیلو کے گاوں قبول گڈانی ادا کی جائے
