34

بندوق ساتھ رکھ کر ڈائیلاگ کی بات نہیں کی جاسکتی: بیرسٹر گوہر

پاکستان: تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ہم نے ڈائیلاگ کی بھی بات کی اور کچھ سوچ کر آگے بڑھ رہے ہیں، لیکن اب یہ نہیں ہوسکتا کہ بندوق ساتھ رکھ کر ڈائیلاگ کی بات کی جائے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہمیں اشتعال دلانا چاہتے ہیں لیکن ہم پرامن رہیں گے، یہ پہلی مرتبہ نہیں کہ رات کے اندھیرے میں ایسے حملے کیے جارہے ہیں بیرسٹرگوہر نے کہا کہ سی ڈی اے اہلکاروں سے پوچھاکہ آپ کے پاس کوئی نوٹس ہے، سی ڈی اے اہلکاروں نے کہا کہ ہمارے پاس کوئی نوٹس نہیں، اور نہ ہمیں ان کی جانب سے کھبی کوئی نوٹس ملا ہے انہوں نے کہا کہ عمارت زمانے سے یہاں موجود ہے کوئی غیر قانونی تعمیرات نہیں، اگر سی ڈی اے سمجھتی تھی کہ غیر قانونی تعمیرات ہے تو ہمیں بتاتی، تجاوزات تھیں تو ہمیں بتایا جاتا ہم خود اس کو گرا دیتے لیکن انہیں سیاسی انتقام کا نشانہ بنانا ہے اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے مرکزی دفتر کو سیل کردیا گیا بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پارلیمان کے بعد سب سے زیادہ حرمت مرکزی سیاسی دفتر کو حاصل ہے، موجودہ حکومت نے آج مرکزی سیاسی دفتر کی حرمت کو بھی پامال کردیا، پی ٹی آئی کے پاس متبادل آپشن ہے اور ہم اسی جگہ میٹنگ کریں گے ان کا کہنا تھا کہ ہمیں کوئی نوٹس نہیں ملا، مرکزی دفتر سیل کرنے اور گرانے کیخلاف عدالت جائیں گے، اسی مرکزی دفتر کی گری ہوئی دیوار کے ساتھ میٹنگ ہوگی چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ہم نے ڈائیلاگ کی بھی بات کی کچھ اور سوچ کر آگے بڑھ رہے ہیں، لیکن اب یہ نہیں ہوسکتا کہ بندوق ساتھ رکھ کر ڈائیلاگ کی بات کی جائے، یہ بلڈنگ نہیں پی ٹی آئی کا نظریہ ختم کرنا چاہتے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں