23

بدترین لوڈشیڈنگ اور بھاری بلوں سے پریشان کراچی والوں کے لیے بڑی خبر

کراچی: بدترین لوڈشیڈنگ اور بھاری بلوں سے پریشان کراچی کے صارفین کے لئے بڑی خبر آگئی، کے الیکٹرک نے فی یونٹ میں بڑا اضافہ کرنے کی درخواست دے دی تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 10روپے69پیسے فی یونٹ کا اضافہ مانگ لیا اور بجلی کا بنیادی ٹیرف 44 روپے 69 پیسے فی یونٹ مقرر کرنے کی استدعا کردی کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی کا موجودہ بنیادی اوسط ٹیرف34 روپے فی یونٹ بنتا ہے لیکن کمپنی نے 7 سالہ ملٹی ایئرٹیرف کے تحت بنیادی ٹیرف میں اضافہ مانگا ہے کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی نے 2023 تا 2030 کا ملٹی ایئرٹیرف مقرر کرنے کی درخواست نیپرامیں جمع کرادی، جس میں بجلی کی قیمت کا ای پی پی کمپوننٹ 18 روپے 88 پیسے فی یونٹ مقرر کرنے کی درخواست کی ہے ٹیرف میں بجلی کی قیمت کا سی پی پی کمپوننٹ 12 روپے 54 پیسے فی یونٹ مانگا گیا جبکہ ٹرانس میشن چارجز 3.48، ڈسٹری بیوشن چارجز3.84 روپے فی یونٹ شامل کرنے کی درخواست کی ہے اس کے علاوہ آپریشن اینڈ مینٹی ننس 0.42،ریٹیل مارجن 0.59 پیسے ، بجلی ٹیرف میں ورکنگ کیپیٹل 2 روپے 7 پیسے فی یونٹ مقررکرنے کی درخواست بھی کی اور ریکوری لاس الاؤنس کی مد میں 2 روپے88 پیسے فی یونٹ مانگے گئے نیپرا نے کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی کی درخواست پر شراکت داروں سے7روز میں رائے مانگ لی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں