10

گندم کی قیمت میں کمی سے عوام کو کیا کیا فوائد ملے؟

گزشتہ دنوں گندم کی قیمت میں نمایاں کمی دیکھی گئی جس سے نہ صرف آٹے کی قیمت میں کمی ہوئی بلکہ اس سے متعلقہ دیگر اشیا بھی سستی ہوئیں میڈیا کے مطابق پنجاب میں گندم کی قیمتوں میں کمی کے بعد اس سے تیار کردہ اشیا کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے اور اس حوالے سے صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین نے پنجاب بھر کی مارکیٹوں سے قیمتوں کا تقابلی جائزہ منگوا لیا ہے لال یاسین نے بتایا کہ گندم کی قیمتوں میں کمی کے بعد پنجاب بھر میں آٹے کے علاوہ میدہ اور سوجی کی قیمتوں میں بھی واضح کمی ہو رہی ہے ان کا کہنا ہے کہ 10 کلو آٹے کی قیمت میں 600 سے 700 جب کہ 20 کلو آٹے کی قیمت میں اوسطاً 1300 روپے تک کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے وزیر خوراک کے مطابق 80 کلو فائن آٹا اور میدے کی قیمت میں 2770 روپے تک کمی ہوئی جب کہ سوجی 50 کلو گرام تھیلے کی قیمت میں اوسطاً 1700 روپے تک کمی ریکارڈ کی گئی قیمتوں میں کمی کے بعد فائن آٹے کی 80 کلو کی بوری 11 ہزار سے کم ہو کر 8 ہزار 230 جب کہ سوجی کی 50 کلو گرام بوری کی قیمت 7150 سے کم ہو کر 5450 ہو چکی ہے پنجاب کے وزیر خوراک کا کہنا تھا کہ روزمرہ کی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی سے عوام کو حقیقی ریلیف ملا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں