22

پاکستان کا خصوصی فلائٹ کی اجازت دینے سے انکار،متعدد طلبا ائیر پورٹ پر پھنس گئے،ویڈیوز وائرل

کرغزستان میں پھنسے طلبا کی مشکلات کم نہ ہوسکیں، ہاسٹلز سے نکلنے کے بعد متعدد طلبا ائیر پورٹ پر پھنس گئے جہاں کی ویڈیوز وائرل ہوگئیں۔ بشکیک کے ائیرپورٹ سے طلبہ کے رش آور طویل قطاروں کی ویڈیوز بھی سامنے آگئی، بشکیک سے اسلام آباد آنے والی فلائٹ سے این کے 6575 منسوخ کردی گئی ہے طلبہ کے مطابق پرواز منسوخی پر ہم مناس ائیر پورٹ پر پھنس چکے ہیں نہ پاکستان آسکتے ہیں نہ واپس جاسکتے ہیں، مناس سے فلائٹ کو 125 طلبہ کو لے کر آج 11 بجے اسلام آباد کے لیے ٹیک آف کرنا تھا لیکن تاحال فلائٹ ٹیک آف نہیں کرسکی طلبا نے بتایا کہ آج پاکستان کے لیے ایک پرواز کے سوا کسی پرواز کو اجازت نہیں مل سکی، ہم وزیراعظم اور وزیر ہوابازی سے فوری نوٹس کا مطالبہ کرتے ہیں، متعلقہ حکام ہمارے معاملے پر سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کررہے۔ اس ضمن میں سول ایوی ایشن کے ذرائع نے بتایا ہے کہ خصوصی فلائٹس کی آمد ورفت وزرات خارجہ کی ہدایات سے مشروط ہے، وزارت خارجہ اور ہوابازی کی ہدایات کی بعد ریگولیٹری تقاضے مکمل ہونے پر فلائٹس آپریٹ ہوتیں ہیں۔ دریں اثنا اس خبر میں موقف کے لیے ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی سے رابطہ کیا گیا جو ممکن نہ ہوسکا دوسری جانب سول ایوی ایشن اتھارٹی کا موقف سامنے آگیا۔ ترجمان نے کہا ہے کہ خصوصی فلائٹس کی آمد ورفت وزرات خارجہ کی ہدایات سے مشروط ہے، وزارت خارجہ اور ہوابازی کی ہدایات کی بعد ریگولیٹری تقاضے مکمل ہونے پر فلائیٹس آپریٹ ہوتیں ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں