22

کراچی: لائنز ایریا میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کیخلاف شہریوں کا احتجاج، گاڑیوں پر پتھراؤ

کراچی کے علاقے لائنزایریا کوریڈور تھری میں احتجاج کے باعث ٹریفک جام ہوگیا جبکہ مسافروں کو پریشانی کا سامنا ہے، گزشتہ روز بھی مکینوں نے 8 گھنٹے تک احتجاج کیا تھا مظاہرین کا کہنا ہے کہ گزشتہ شب احتجاج کے باعث کچھ دیر کے لیے بجلی بحال ہوئی تھی، رات 2 بجے دوبارہ بجلی بند کردی گئی جو اب تک بحال نہیں ہوئی مظاہرین کا مؤقف ہے کہ مجبوراً ایک بار پھر احتجاج کے لیے نکلے ہیں، مظاہرین نے شاہراہوں پر تائر جلا کر دونوں اطراف کی سڑکیں بند کردیں احتجاج کے باعث صدر ایمپریس مارکیٹ سے مزار قائد جانے والے ٹریک پر گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں، مظاہرین کی جانب سے گاڑیوں پر پتھراؤ کیا گیا اس حوالے سے کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ لائنز ایریا میں عدم ادائیگیوں کے باعث بجلی منقطع کی گئی، نادہندگان پرواجب الادا رقم 1 ارب 60 کروڑ سے تجاوز کرچکی ہے بعدازاں پولیس اور مظاہرین کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے اور سڑک ٹریفک کے لیے کھول دی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں