21

شادی کرنے کیلئے بےتاب ہوں،مزيد انتظار نہیں کرسکتی:سوناکشی سنہا

فلمساز سنجے لیلا بھنسالی کی ویب سیریز ‘ہیرامنڈی: دی ڈائمنڈ بازار’ میں فریدن کا کردار ادا کرنے والی معروف اداکارہ سوناکشی سنہا نے کہا ہے کہ وہ شادی کرنے کے لیے انتظار نہیں کرسکتیں۔ حال ہی میں ویب سیریز ‘ہیرامنڈی: دی ڈائمنڈ بازار’ کی مرکزی کاسٹ نے معروف بھارتی کامیڈین کپل شرما کے نیٹ فلکس شو “دی گریٹ انڈین کپل شو” میں بطورِ مہمان شرکت کی تھی جہاں اُنہوں نے سنجے لیلا بھنسالی کے ساتھ کام کرنے کا اپنا تجربہ شیئر کیا اسی گفتگو کے دوران، شو کے میزبان کپل شرما نے سوناکشی سنہا سے کہا کہ آپ کے ساتھ کی اداکارائیں جیسے عالیہ بھٹ اور کیارا اڈوانی شادی شدہ ہیں، تو آپ اس پر کیا کہنا چاہیں گی؟ کپل شرما کی بات سُن کر سوناکشی سنہا نے کہا کہ آپ تو میرے زخموں پر نمک چِھڑک رہے ہیں، آپ کو معلوم ہے کہ میں شادی کرنے کے لیے کس قدر بےتاب ہوں سوناکشی نے کہا کہ ہیرامنڈی کی شوٹنگ ختم ہوگئی، ہماری سیریز ریلیز ہوکر کامیاب بھی ہوگئی لیکن میری ابھی تک شادی نہیں ہوئی۔ اُنہوں نے اپنی ساتھی اداکارہ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دیکھیں شرمین سیگل کی بھی شادی ہوگئی، سوناکشی سنہا کی بات کاٹتے ہوئے منیشا کوئرالہ نے کہا کہ ریچا چڈھا کی بھی شادی ہوگئی ہے اور وہ حاملہ بھی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں