45

لاہور اور کراچی میں پاسپورٹ دفتر 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا فیصلہ،کسی بھی وقت سہولیات تک رسائی ممکن ہوگی

لاہور اور کراچی کے شہریوں کی سہولت کیلئے کم ازکم ایک پاسپورٹ دفتر 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ عوام کو آسانی اور سہولت فراہم کرنے کیلئے لاہور اور کراچی دونوں شہروں میں کم از کم ایک پاسپورٹ آفس 24 گھنٹے کھلا رہے گاانہوں نے مزید کہا کہ اس سے شہریوں کیلئے کسی بھی وقت پاسپورٹ آفس کی سہولیات تک رسائی آسان اور ممکن ہوگی۔ واضح رہے کہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے گزشتہ ہفتے پاسپورٹ دفاتر کا دورہ کیا تھا، دورے کے دوران شہریوں کے مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلہ کیا گیا۔ واضح رہے کہ دسمبر اور جنوری میں پاسپورٹ کے لیے اپلائی کرنے والوں کو تاحال پاسپورٹ نہیں مل سکے، ذرائع کے مطابق دسمبر اور جنوری میں پاسپورٹ کے حصول کے لیے فارم جمع کرانے والوں کو پاسپورٹ جج آپریشن مکمل ہونے کے بعد دیے جائیں گے پاسپورٹ کے اجرا میں غیر معمولی تاخیر پر ڈائریکٹوریٹ کے خلاف شکایتوں کے انبار لگ گئے تھے اور درخواست گزار معاملہ حل کرانے کے لیے وفاقی محتسب سے رابطہ کرنے پر مجبور ہوگئے تھے۔ شکایتوں کا نوٹس لیتے ہوئے جب وفاقی محتسب نے سینئر حکام پر مشتمل انسپیکشن ٹیم کو پاسپورٹ آفس بھیجا تو پاسپورٹ انتظامیہ نے انسپیکشن ٹیم کو بتایا تھا کہ لیمنیشن پیپر کی عدم دستیابی کے سبب پاسپورٹ کی پرنٹنگ میں تاخیر ہوئی ہے انسپیکشن ٹیم نے بڑی تعداد میں لوگوں کے انٹرویوز بھی کیے تھے، درخواست گزاروں نے معائنہ ٹیم کو مطلع بتایا تھا کہ وہ کئی ماہ سے دستاویزات کے حصول کے لیے پاسپورٹ آفس آرہے ہیں، اس دوران ان کے ویزے بھی ختم ہو چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں