22

کراچی : اے لیول کے ریاضی کا پرچہ کیسے آن لائن لیک ہوا؟

تفصیلات کے مطابق اے لیول کے ریاضی کا پرچہ آن لائن لیک ہونے کی تحقیقات کا آغازکردیا گیا ، کیمبرج انٹرنیشنل ایجوکیشن نے پرچہ لیک ہونے کی تحقیقات کا آغاز کیا سوشل میڈیا صارفین کے دعویٰ کے بعد کیمبرج انٹرنیشنل ایجوکیشن نے تحقیقات کافیصلہ کیا، طلبا اور والدین کے خدشات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیمبرج انٹرنیشنل ایجوکیشن نے بیان جاری کیا سی آئی اے نے بیان میں کہا کہ ہم 2 مئی کو اے لیول کے ریاضی کے پرچہ نمبر 9709 پیپر 12 کے لیک ہونے سے متعلق خدشات کو دور کر رہے ہیں، معاملےکی تحقیقات کی جارہی ہیں،کیمبرج اوربرٹش کونسل قریبی رابطے میں ہیں سی آئی اے کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے کسی بھی نئی معلومات کے بارے میں آگاہ کریں گے تاہم فیس بک کمنٹس یا براہ راست پیغامات کے ذریعے مطلع نہیں کیا جائے گا۔‘

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں