16

کراچی والوں کیلئے ہوش ربا خبر:کے الیکٹرک نے بجلی کے نرخ میں 19 روپے فی یونٹ اضافے کی درخواست دیدی

کراچی کے شہریوں کو بجلی فراہم کرنے والی کمپنی کے الیکٹرک نے 7 ماہ کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ 18 روپے 86 پیسے کا بڑا اضافہ کرنے کی درخواست دائر کردی۔ کے الیکٹرک نے 9 ماہ کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی درخواست دے دی جس میں 7 ماہ کے لیے بجلی کی قیمت میں اضافے اور دو ماہ کے لیے کمی کی درخواست شامل ہے جولائی 2023 تا مارچ 2024 ایف سی اے کی مد میں وصولیوں کی درخواست دائر کی گئی۔ کے الیکٹرک نے ایف سی اے کی مد میں 7 ماہ کا اضافہ مانگا ہے جبکہ صرف 2 ماہ کے لیے کمی کی درخواست کی ہے۔ 7ماہ کا مجموعی اضافہ 18 روپے 86 پیسے بنتا ہے جبکہ دو ماہ کے لیے کمی کی مد میں 29 پیسے کی درخواست ہے نیپرا کے الیکٹرک کی درخواست پر 9 مئی کو سماعت کرے گا جس کے بعد اتھارٹی ایف سی اے کی مد میں درخواست پر فیصلہ کرے گی۔واضح رہے کہ رواں ماہ کے شروع میں حکومت نے شہریوں کے لیے بجلی 2 روپے 75 پیسے فی یونٹ مهنگي کردی تھی جب کہ اس فیصلے کے چند روز بعد ہی بجلی کی قیمت میں 4 روپے 92 پیسے فی یونٹ مزيد اضافه کردیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں