ڈیرہ بگٹی کے علاقے سوئی سے تعلق رکھنے والے ننھے گلوکار طارق کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے، اس ویڈیو میں اپنی آواز کا جادو جگانے کے ساتھ ساتھ طارق نے اپنے تعلیمی اور گھریلو اخراجات کے لیے بھی حکومت سے اپیل کی وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی جانب سے ننھے گلوکار کی بھرپور پذیرائی کی گئی، سرفراز بگٹی نے ننھے گلوکار کے تمام تعلیمی اخراجات سرکاری سطح پر اٹھانے کا اعلان کر دیا ہے وزیر اعلیٰ بلوچستان نے ضلعی انتظامیہ کو اس سلسلے میں ہدایات جاری کیں، جس کے بعد ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی اظہر شہزاد نے ننھے گلوکار طارق اور اس کے والد کو اپنے دفتر بلایا ڈی سی ڈیرہ بگٹی نے کہا کہ سوئی سے اسکول پرنسپل کو بلا کر گلوکار طارق کا داخلہ کرا دیا جائے گا۔
