29

لیاری سے کالعدم تنظیم بی ایل اے کا انتہائی مطلوب دہشت گرد پکڑا گیا

ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کے مطابق لیاری سے کالعدم بی ایل اے کا انتہائی مطلوب دہشت گرد کو گرفتار کرلیا گیا، دہشت گرد معراج عرف ماما ریکی کر کے کالعدم تنظیم کے کمانڈر جلال کو معلومات فارہم کرتا تھا ڈی آئی جی ساؤتھ کے مطابق معراج ماما کی ریکی پر کالعدم تنظیم سیکیورٹی فورسز پر حملہ کرتی تھی، دہشت گردنے سنہ 2017 میں تربت سے گوادر جانے والی فوجی گاڑی ناصرآباد میں فوجی کیمپ کی ریکی کروائی، جس کے بعد دہشت گرد نے حملہ کروا کر متعدد جوان شہید کروائے ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا نے مزید بتایا کہ دہشت گردنے ریکی کرکے حساس ادارے کے افسر کے چار رشتہ داروں کو قتل کروایا، دہشت گرد نے گوادر ایئرپورٹ، پاک نیوی ایئرپورٹ پر ریکی کے بعد حملہ کروایا، گرفتار دہشت گرد نوشکی میں فوجی جوانوں پرحملہ کروانے میں بھی ملوث ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں