15

مرغی کی قیمتوں میں اضافہ، بڑی پابندی عائد کردی گئی

تفصیلات کے مطابق آج کل مہنگی چکن نے شہریوں کو چکرا کررکھ دیا ہے، پہلے اضافہ دس اور بیس روپے ہوا کرتا تھا لیکن اب یہ اضافہ سینکڑوں میں ہونے لگا ہے کراچی میں عید کے دنوں میں ساڑھے آٹھ سو سے نوسو روپے فی کلو ملنے والی چکن کے ریٹ اب بھی ساڑھے آٹھ سو روپے فی کلو ہیں، اکثر دکانوں پر گاہکوں اوردکانداروں کے درمیان نوک جھوک بھی ہورہی ہے، دکانداروں کا کہنا ہے کہ چکن پیچھے سے ہی مہنگی مل رہی ہیں محکمہ خوراک نے مرغی کی قیمتوں میں کمی کے لیے چوزے کی برآمد پر مکمل پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ خوراک نےسمری منظوری کیلئے بھجوادی، پابندی سےمقامی سطح پر چکن میں 200 روپے کلو تک کمی آ سکتی ہے یاد رہے چکن کی قیمت اضافے پر محکمہ لائیواسٹاک پنجاب نے ایکشن لیتے ہوئے فارمرزاورٹریڈرزکیخلاف کارروائی شروع کردی ہے ترجمان محکمہ لائیو سٹاک کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی پنجاب نے قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لیاہے، عوام کو سستا چکن فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے ترجمان نے بتایا تھا کہ پولٹری فارمرز اور ٹریڈرز سے اسٹاکس کا ڈیٹا منگوا لیا گیا ہے اور مرغی مافیا ملی بھگت سے واٹس ایپ گروپس پر ریٹ نکالتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں