22

ملالہ یوسفزئی نے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھ دیا

پاکستانی: نوبل امن انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھ دیا ملالہ اب برطانوی میوزیکل کامیڈی ویب سیریز میں جلوہ گر ہوں گی ان کے ہمراہ برطانوی نژاد بھارتی مصنفہ اور خواتین کے حقوق کی رہنما میرا سیال بھی مذکورہ ویب سیریز کا حصہ ہوں گی میڈیا رپورٹس کے مطابق ملالہ یوسفزئی ویب سیریز ’وی آر لیڈی پارٹس‘ میں نظر آئیں گی جس کا دوسرا سیزن مئی 2024 میں ریلیز ہوگا خیال رہے کہ ’وی آر لیڈی پارٹس‘ کا پہلا سیزن مئی 2021میں ریلیز ہوا تھا برطانوی میوزیکل کامیڈی ویب سیریز ملالہ یوسفزئی کی جدوجہد اور خواتین کے حقوق اور تعلیم کے لیے ان کی جدوجہد کو اجاگر کرے گی اس فلم کی رائٹر اور ڈائریکٹر پاکستانی نژاد ندا منظور ہیں۔اس ویب سیریز کی کہانی ملسمان نوجوان لڑکیوں کی جدوجہد کے گِرد گھومتی ہے، یہ تمام لڑکیاں برطانیہ کی رہائشی ہوتی ییں جو متعدد مشکلات اور مسائل کا سامنا کرنے کے بعد موسیقی کی دُنیا میں اپنا نام بنانے میں کامیاب ہوجاتی ہیں دوسری جانب ملالہ یوسفزئی نوبل امن انعام حاصل کرنے والی سب سے کم عمر اور یہ اعزاز حاصل کرنے والی دوسری پاکستانی ہیں وہ اپنی تعلیمی سرگرمی اور قاتلانہ حملے کے لیے جانی جاتی ہیں جس میں وہ بال بال بچ گئیں تھیں وہ 2014 میں صرف 17 سال کی عمر میں نوبل امن انعام حاصل کرنے والی اب تک کی سب سے کم عمر شخصیت ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں