پاکستان: سمیت دنیا کے مخلتف ممالک میں زمین سے محبت کا اظہار کرنے کیلئے آج ’انٹرنیشنل ارتھ ڈے ‘منایا جا رہا ہے اس موقع پر جہاں دنیا بھر میں ماحولیاتی آلودگی کے حوالے سے آگہی کے پروگرامز اور ورک شاپس منعقد کی جا رہی ہیں وہیں عالمی شہرت یافتہ سرچ انجن گوگل نے بھی اپنا نیا ڈوڈل جاری کردیا ہے ارتھ ڈے کے حوالے سے جاری کئے گئے اس نئے ڈوڈل کی تصویر زمین کی فضا سے لی گئی زمین کے ان علاقوں کی تصاویرجاری کی گئی ہیں، جہاں ماحول کو آلودگی سے پاک رکھنے میں اہم پیش رفت ہوئی ہےعالمی یوم ارض سب سے پہلے 22 اپریل 1970 کو منایا گیا تھا، یہ وہ دور تھا جب تحفظ ماحولیات کے بارے میں آہستہ آہستہ شعور اجاگر ہو رہا تھا اور لوگ فضائی آلودگی اور دیگر ماحولیاتی خطرات کا بغور مشاہدہ کر رہے تھے ہر سال اس دن پر دنیا بھرمیں زمین اور ماحولیات کی حفاظت کیلئے پروگرامز کا انعقاد کیا جاتا ہے جبکہ مقامی کمیونٹیز اپنے اپنے علاقوں میں صفائی کرکے اس دن کی اہمیت اجاگر کرتی ہیں اس دن بہت سی تنظیمیں شہر میں ساحل ِ سمندر، دریاؤں یا دیگر قدرتی مقامات پرجا کر صفائی کا کام کرکے زمین کو صاف ستھرا رکھنے کی کوششوں میں اپنا حصہ ادا کرتی ہیں
101