18

عوام جان چکے کہ ترقی کیلئے نواز شریف کی قیادت ضروری ہے، مریم نواز

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ضمنی انتخابات میں فتح یاب امیدواروں کو مبارکباد دی ہے، ساتھ ہی انہوں نے اپنے حق رائے دہی کا صحیح استعمال کرنے پر عوام کو خراج تحسین پیش کیامیڈیا کے مطابق ن لیگ کے امیدوار قومی و صوبائی اسمبلی کی کامیابی عوام کے اعتماد کا منہ بولتا ثبوت ہے، عوام نے ثابت کردیا وہ اپنے ووٹ کے صحیح استعمال کا بھرپور شعور رکھتے ہیں مریم نواز شریف نے کہا کہ عوام جان چکے ہیں کہ ان کی ترقی کیلئے نوازشریف کی قیادت ضروری ہے، قوم کی ترقی اور عوام کی خدمت صرف مسلم لیگ (ن) کا شعار ہے اُنہوں نے کہا کہ پنجاب کو آگے لیکر جائیں گے، ترقی کا سفر ہر روز تیز تر ہوگا، پاکستان مسلم لیگ (ن) عوام کی حقیقی نمائندہ جماعت ہے مریم نواز شریف نے کہا کہ عوام نے شفاف انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کو بھرپور اعتماد سے نوازا ہے، انہوں نے کہ ہم کام کریں گے اور کرتے رہیں گے، ہمارا کام بولے گا۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے انتخابات کے پر امن انعقاد پر پولیس اور دیگر اداروں کی کاوشوں کو بھی بھرپور سراہا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں