17

اعتزاز احسن کس کو ووٹ دے رے ہیں؟ بتا دیا

آج ملک میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی مجموعی طور پر 21 نشستوں پر ضمنی الیکشن کے لیے پولنگ ہو رہی ہے۔ سینئر سیاستدان اور وکیل اعتزاز احسن کس کو ووٹ دے رہے ہیں انہوں نے بتا دیا ہے اعتزاز احسن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ پیپلز پارٹی کے امیدوار کو ووٹ دے رہے ہیں۔ 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات بھونڈے الیکشن تھے جس میں نواز شریف کو ملنے والے 8 ووٹوں کو 188 کر دیا گیا ان کا کہنا تھا کہ بیلٹ باکس کھولے گئے تو نواز شریف رسوا ہو جائیں گے۔ تین بار ملک کے وزیراعظم رہنے والے قائد ن لیگ کو تو بڑا دل کر کے یہ سیٹ یاسمین راشد کو دینی چاہیے تھی جب کہ شہباز شریف اور مریم نواز کو بھی یہی کرنا چاہیے تھا ضمنی الیکشن، موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس معطل واضح رہے کہ چاروں صوبوں میں مجموعی طور پر قومی اسمبلی کی 5 اور صوبائی اسمبلیوں کی 16 نشستوں پر آج ضمنی الیکشن ہو رہے ہیں۔ پنجاب اور بلوچستان کے کئی شہروں میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس معطل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں