21

وزیراعظم اور صدر کی کراچی خودکش دھماکے کی شدید مذمت

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے کراچی کے علاقے لانڈھی میں خودکش دھماکے کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کی بر وقت کارروائی سے ہم بڑے جانی نقصان سے بچ گئے شہباز شریف نے دھماکے میں زخمی ہونے والے افرادکیلئےجلد صحت یابی کی دعا کرتے ہوئے زخمیوں کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے اور امن وامان کی صورتحال خراب کرنے کی ہر مذموم کارروائی کوناکام بنائیں گے صدر کی پولیس کی دہشت گردوں کیخلاف بروقت کارروائی کی تعریف صدرآصف زرداری نے کراچی کے علاقے لانڈھی میں خودکش دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے پولیس کی دہشت گردوں کیخلاف بروقت کارروائی کو سراہا آصف زرداری نے کہا کہ پولیس کی بروقت کارروائی نے بڑےجانی نقصان سے بچا لیا، پوری قوم مل کر دہشت گردی کا مقابلہ کرے گی اور شر پسند عناصر کا جڑ سے خاتمہ کیا جائے گا وزیر داخلہ کا غیر ملکیوں کی حفاظت پرمامور اہلکاروں کو خراجِ تحسین پیش وزیر داخلہ محسن نقوی کی کراچی ،لانڈھی میں خودکش حملے کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے بہادری کا مظاہرہ کرکےحملے کو ناکام بنایا محسن نقوی نے غیر ملکیوں کی حفاظت پرمامور اہلکاروں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ دشمن کے مذموم عزائم خاک میں ملانےوالےاہلکاروں کوسلام پیش کرتےہیں وزیر داخلہ نے زخمی ہونیوالوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ پولیس سمیت تمام ادارے دہشت گردی کیخلاف جنگ کیلئےپرعزم ہیں، امن اورساکھ کونقصان پہنچانےوالےعناصر کیساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا بلاول بھٹو کی کراچی میں غیرملکیوں کی گاڑی پردہشت گرد حملے کی شدیدمذمت پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے بھی کراچی میں غیرملکیوں کی گاڑی پردہشت گرد حملے کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہا کہ گھناؤنےجرم میں ملوث درندےجلد قانون کی گرفت میں ہوں گے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ غیرملکی ہمارےمہمان ہیں،انکااحترام،حفاظت پاکستانیوں کاقومی شعار ہے، پاک جاپان تعلقات بڑی اہمیت کے حامل ہیں، دونوں ممالک کےدشمن تعلقات کو خراب کرنا چاہتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں